بارش یا شدید گرمی؟ موسم کی صورتحال پر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی

بارش یا شدید گرمی؟ موسم کی صورتحال پر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی و جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، کوہاٹ اور دیگر میدانی علاقوں میں موسم نہایت شدید گرم رہے گا، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔ دوسری جانب شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بھی موسم خشک اور قدرے گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کے اقدامات اپنائیں۔

گرمی کی موجودہ لہر رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد موسم میں معمولی تبدیلی متوقع ہے۔

Scroll to Top