ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سندھ اور بلوچستان کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جن میں تربت اور دادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ شامل ہے۔

ڈیرہ غازی خان، نوکنڈی، سکھر اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچا جبکہ ملتان میں 45، لاہور میں 43، اسلام آباد میں 41، کوئٹہ میں 39 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرمی رہے گی، جبکہ شام اور رات کے وقت بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاستوں میں طوفان کی تباہی، درجنوں افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

گزشتہ روز دادو، رحیم یار خان، جیکب آباد، ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولنگر، سبی، نوکنڈی اور موہنجوداڑو میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ صحت نے عوام کو گرم موسم میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top