جب قوم ایک ہوجاتی ہے تو جنگیں جیتی جاتی ہیں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کے خلاف جرأت مندی سے کام کیا ہے اور جب قوم متحد ہو جاتی ہے تو وہ تمام جنگیں جیت جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایبٹ آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی اور کشمیریوں کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کیا، بھارت میں ہماری مساجد، خواتین اور بچوں پر حملے کیے گئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جس کی وجہ سے دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا، انہون ںے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کے ڈرون بھیجے تھے جنہیں بہادری سے گرایا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کے خلاف جرأت مندی سے کام کیا ہے اور جب قوم متحد ہو جاتی ہے تو وہ تمام جنگیں جیت جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد یورپ بھیجنے کا فیصلہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ آپس میں یکجہتی پیدا کریں اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں، دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور یہی اتحاد ملک کی ترقی اور سلامتی کی ضمانت ہے۔

Scroll to Top