منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے جوڑنا غلط ہوگا، ایمل ولی کا دوٹوک موقف

منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے جوڑنا غلط ہوگا، ایمل ولی کا دوٹوک موقف

ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کو کسی سیاسی رہنما، خصوصاً بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے جوڑنا پختون عوام کے مفادات سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربرا ہ ایمل ولی خان نے واضح کیا کہ پختونوں کے وسائل اور حقوق کا اتنا بڑا سودا کسی سیاسی قیدی کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مائنز اینڈ منرلز بل پختون عوام کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے، اسے کسی بھی صورت سیاسی سودے بازی کا حصہ نہ بنایا جائے۔‘‘

انہوں نے گرینڈ الائنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی اس اتحاد کے ساتھ اتفاق نہیں رکھتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن اس اتحاد کا حصہ نہیں، تو محمود خان اچکزئی کے ہوتے ہوئے اسے ’’گرینڈ الائنس‘‘ کہنا درست نہیں ہوگا۔

ایمل ولی خان کے بیان کو سیاسی حلقوں میں سخت ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو اس وقت سیاسی و قانونی منظرنامے میں سرگرم اتحادوں اور قانون سازی کے عمل پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top