پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی سے متعلق اپنے نام سے منسوب خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے ایک جھوٹی خبر گردش کر رہی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں اس من گھڑت خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرعلی واقعے کے حوالے سے آج میں نے کوئی خبر میڈیا کو جاری نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں :سکیورٹی خدشات کے باعث جنوبی وزیرستان میں ایک بار پھر کرفیو نافذ
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف مصدقہ ذرائع سے خبریں حاصل کریں۔