کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور مویشی منڈیوں میں نقد لین دین پر انحصار کم کرنے کے لیے ’’گو کیش لیس‘‘ مہم کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ مہم 6 جون یا عید کی رات تک جاری رہے گی، جس کا بنیادی مقصد ملک بھر کی 54 نامزد مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کو محفوظ، آسان اور شفاف بنانا ہے۔ ان منڈیوں میں مختلف لین دین کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے حل دستیاب ہوں گے۔
مہم کے دوران تاجروں اور خریداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 19 مئی سے 15 جون 2025 تک عارضی طور پر لین دین کی حدود میں نرمی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
برانچ لیس بینکنگ لیول-1 اکاؤنٹس، آسان اکاؤنٹس، آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور مرچنٹ اکاؤنٹس میں یومیہ لین دین کی حد ختم کر دی گئی ہے، جب کہ ماہانہ حد کو بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔