خان کیلئے کوئی مخلص نہیں ، باجوہ نے مارشل لا کی تیاری کرلی تھی ، فیصل واوڈا

  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جاکر بریفنگ دینے والی بات سراسر بے بنیاد ہے، اور فی الحال ان کی رہائی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی بھی سیاسی رہنما کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جا سکتا، خواہ وہ نواز شریف ہوں، شہباز شریف، پرویز الہٰی یا بانی پی ٹی آئی۔

فیصل واوڈا نے حالیہ سیاسی و عسکری صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو جیت آرمی چیف کی بدولت ملی، اس پر پورا ملک جشن منا رہا ہے۔ جمہوری سسٹم میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جس نے پاکستان کا جھنڈا اس قدر بلند کیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں سے ملک بھر میں قومی پرچم کا جذبہ عروج پر ہے، اور ہر طرف صرف پاکستان کا جھنڈا ہی لہراتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس وقت سب متحد ہیں، عدم اعتماد کی باتوں میں کسی کو دلچسپی نہیں۔ اس وقت تمام توجہ آرمی چیف کی قیادت پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کی ڈائیلاگ کی دعوت بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے مشروط ہے، علی محمد خان

سینیٹر فیصل واوڈا نے ملک میں سیاسی مذاکرات کے امکانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت ہو رہی ہے، جو خوش آئند ہے۔ سیاست میں مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Scroll to Top