وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریوں سمیت اہم قومی امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام وزیراعظم اور کابینہ کو آئندہ مالی سال کے مجوزہ اہداف، محصولات، اور اخراجات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ بجٹ کے حوالے سے عوامی ریلیف، ٹیکس اہداف اور مہنگائی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جب کہ محصولات میں کمی، موجودہ مہنگائی اور عوامی ریلیف پیکجز پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں   بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، فیصل واوڈا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بجٹ کی تیاری میں عوامی مفادات کو مقدم رکھنے کی ہدایت دیں گے، جب کہ نگران اقدامات اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔

Scroll to Top