مردان،رستم میں اراضی کے تنازع پرباپ دو بیٹوں سمیت قتل

ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے گڑیالہ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ قباد، 26 سالہ علی اور 29 سالہ شیراز جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو شھباز گڑھی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فریقین کے درمیان اراضی کا تنازعہ چل رہا تھاجس کی بنیاد پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مقتولین اور ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مردان،مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Scroll to Top