حالیہ انسدادِ پولیو مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 70 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

30مئی تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے بھر میں 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نےکہا کہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مہم کی کامیابی کے لیے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں جن کے تحت تقریباً 50,000 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا  کہ مہم میں 35,000 سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی،

شہاب علی شاہ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ رواں سال مئی تک مزید 5 کیسز سامنے آ چکے ہیں اس کے علاوہ مختلف علاقوں سے حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس سے پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیمائی کی تاریخ کا نیا باب، نائلہ کیانی نے کنچن جنگا سر کر لی

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جلد تھیلیسیمیا کے علاج کو بھی صحت کارڈ پلس پروگرام میں شامل کیا جائے گا تاکہ مستحق مریضوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے شہاب علی شاہ نے والدین سے کہا کہ وہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلوائیں۔

Scroll to Top