نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
پاک سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا مکمل جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، رابطے کے دوران مختلف شعبوں میں ہمہ جہت تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے بھی سامنے آیا۔
اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 70 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔