وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، شیڈول جاری

وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، شیڈول جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی  تعطیلات 5 جون سے شروع ہوں گی اور یکم اگست تک جاری رہیں گی، تمام تعلیمی ادارے پیر 4 اگست 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26 مئی سے گرمیوں کی تعطیلات کے آغاز تک سکول کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

سنگل شفٹ سکول صبح 7:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ڈبل شفٹ سکولز کو شام کے اوقات میں تدریس جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار، سکول بس پر دہشتگرد حملے میں زخمی طالبہ ملائکہ دم توڑ گئی، شہدا کی تعداد 6 ہو گئی

بی ایس اور اے ڈی پی پروگرامز کے طلبہ کی کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی لائبریریاں اور آئی ٹی لیبز کھلی رہیں گی تاکہ طلبہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

Scroll to Top