وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں وفدکی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نےملاقات کی۔

وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے ان پر اعتماد کرنے اور ان کو پاکستانی وفد کی قیادت سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے تبادلہ خیال کرتے ہوئےکہاکہ امید ہے آپ کی قیادت میں یہ وفد پاکستان کا موقف اور بیانیہ بھرپور اور مؤثر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ

وزیر اعظم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ، مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل تھے۔

Scroll to Top