مئی میں 3 کلو ، 5 کلو واٹ سولر سسٹم کا ریٹ کیا ہے؟ صارفین کیلئے اہم خبر

اسلام آباد: اگر آپ اپنے گھر یا کاروبار کے لیے چھوٹے یا درمیانے درجے کے سولر یونٹ خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ بہترین وقت ہے، کیونکہ حکومت کی جانب سے بائی بیک ریٹ (واپسی نرخ) میں کمی کے بعد قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ نظرثانی شدہ نرخوں کے تحت ابتدائی سطح کا سولر سسٹم تقریباً 1,50,000 روپے سے شروع ہو کر 1,70,000 روپے تک جا پہنچتا ہے۔

سولر توانائی کو اپنانے میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد، پاکستان کا سولر سیکٹر اب معمولی سست روی کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ اس سست روی کو حکومت کے حالیہ فیصلے سے جوڑا جا رہا ہے، جس میں نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی واپسی قیمت 27 روپے سے کم کر کے 10 روپے فی یونٹ کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ان صارفین کے لیے مالی منافع میں کمی کا سبب بن رہا ہے جو اپنی زائد بجلی قومی گرڈ کو فروخت کرتے ہیں۔

تاہم، نئی پالیسیوں کا اطلاق موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین پر اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک کہ ان کے موجودہ لائسنس یا معاہدے کی مدت پوری نہیں ہو جاتی۔ اس سے پرانے صارفین کو عارضی طور پر کچھ ریلیف حاصل ہوگا۔

 

ون کے وی سولر سسٹم کی قیمت اور اجزاء

اجزاء

قیمت (روپے)

550 واٹ گریڈ ٹائر 1 سولر پینل (N-type)

45,000

Inverex Veryon 1.2kW سولر انورٹر

75,000

انسٹالیشن چارجز

4,500

سٹرکچر L 2 C-Type

10,000

پروٹیکشن کمپلیٹ DP باکس (SPDS، AC/DC بریکرز، سیفٹی بریکرز، کیبل ٹائیز، پائپ ڈکٹ، تھمبلز وغیرہ)

9,000

DC کیبلز (کویل)

5,200

بیٹری

28,000

کل قیمت

175,000-180,000

تین کے وی سولر سسٹم کی قیمتیں اور اجزاء (2025)

اجزاء

قیمت (روپے)

سولر پینلز

150,000

انورٹر

150,000

سٹرکچر

25,000

بیٹریز

100,000

وائرنگ اور لوازمات

15,000

انسٹالیشن

25,000

کل قیمت

450,000-460,000

پانچ کے وی سولر سسٹم کی قیمتیں اور اجزاء (2025)

اجزاء قیمت (روپے)
سولر پینلز 170,000
انورٹر 145,000
سٹرکچر 40,000
بیٹریز 100,000
وائرنگ اور لوازمات 25,000
انسٹالیشن 35,000
کل قیمت 500,000-550,000
Scroll to Top