وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، اقتصادی ترقی 3.6 فیصد اور مہنگائی 7.7 فیصد رہنے کی پیشگوئی

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل

وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل کر کے 10 جون کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ 2 جون دی گئی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد بجٹ کی مکمل تیاری اور تمام متعلقہ امور کو بہتر طریقے سے حتمی شکل دینا ہے۔

دوسری جانب وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔ صنعتوں پرٹیکسوں کی شرح کم کی تجاویزبارے پیشرفت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ بارے بھی پیشرفت متوقع، اخراجات کم کرنے سے متعلق ورکنگ فائنل ہونے کا امکان۔ حکومت تنخواہ دارطبقے پرٹیکس بوجھ کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ صنعتی شعبے پرٹیکسوں کی شرح کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکس ونان ٹیکس آمدن بڑھانے کی تفصیلات بھی شئیر کر دیں گئیں، مذاکرات میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی فریم ورک پربھی غورہوگا۔ پاکستان نے صوبوں کی آمدن بڑھانے بارے پلان بھی آئی ایم ایف کو دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی وزیر محمد معین وٹو نے مہمند ڈیم کے دوسرے فیز کا افتتاح کردیا

آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے مثبت نتائج متوقع ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے وزیراعظم، صدراورنائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔ معاشی ٹیم کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات گزشتہ 5 روز سے جاری ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا ماہ جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top