پاک افغان طورخم بارڈر پر گزشتہ رات سے ایمپورٹ و ایکسپورٹ سکینرخراب ہونے کے باعث دونوں اطراف سے سامان لے جانے والی گاڑیوں کی کلیئرنس میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔
کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے مطابق، آئے روز سکینرز کی خرابی سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مجیب شینواری نے این ایل سی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں سکینرز کی بروقت مرمت کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، واپس جیل منتقل
انہوں نے کسٹم حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ سکینرز کی خرابی کی صورت میں متبادل سسٹم فعال کیا جائے تاکہ گاڑیوں کی بروقت کلیئرنس ممکن ہو اور ایجنٹس، ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کی مشکلات میں کمی آئے۔