عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 3100 روپے بڑھکر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کے بھاؤ 2658 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگئے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر اضافے سے 3357 ڈالر پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل کا سیاسی قیادت اور مسلح افواج کے اعزاز میں عشائیہ
اعداد و شمار کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 42 روپے اضافے سے 3508 روپے ہوگئی۔





