پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ کی سروسز میں تعطل پر وضاحتی بیان جاری کر دیاہے ۔
پی ٹی اے کے مطابق ’’ایکس‘‘ کی سروسز کو عالمی سطح پر ہی تعطل کا سامنا ہے، پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں ایکس سروس تعطل کا شکار ہے، انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ’’نیٹ بلاکس‘‘ نے بھی تصدیق کردی ہے ۔
پی ٹی اے کا کہناتھا کہ پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز کو کسی بھی تکنیکی مسئلے کا سامنا نہیں ہے ، ملک میں دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کررہی ہیں، ایکس سروسز میں تعطل کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے تعلق نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :علی امین گنڈاپور کا اپوزیشن لیڈرعباداللہ کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز 23 مئی کی رات سے متاثر ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں صارفین کو ایپ اور ویب سائٹ کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔