وزیراعظم کا چار ملکی دورہ، ترک، ایرانی، آذربائیجانی اور تاجک قیادت سے اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیراعظم کا چار ملکی دورہ، ترک، ایرانی، آذربائیجانی اور تاجک قیادت سے اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیراعظم شہبازشریف آج سے چار ملکی دورے پر روانہ ہوں گے جس میں وہ ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان جائیں گے۔

دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم کا قیام ترکی میں ہوگا جہاں وہ وہاں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف اپنی ملاقاتوں میں ان ممالک کی قیادت اور عوام کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم مختلف ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی زور دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف کے مصروف دورے کے باعث وفاقی بجٹ پیش کرنے کا عمل ایک ہفتے کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top