فوج کا کام ثقافتیں بدلنا نہیں، دشمن کو ختم کرنا ہے، امریکی صدر کا ویسٹ پوائنٹ میں خطاب

فوج کا کام ثقافتیں بدلنا نہیں، دشمن کو ختم کرنا ہے، امریکی صدر کا ویسٹ پوائنٹ میں خطاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویسٹ پوائنٹ فوجی اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا اصل کام ثقافتیں بدلنا نہیں بلکہ دشمن کو ختم کرنا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گریجویٹنگ کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے افسر بنیں گے۔

ٹرمپ نے اپنی سرخ ٹوپی جس پر لکھا تھا امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے پہنے ہوئے گریجویٹس سے کہا کہ یہ امریکا کا سنہری دور ہے اور آپ اس دور کے پہلے ویسٹ پوائنٹ گریجویٹس ہیں، آپ فوج کو ان بلندیوں پر لے جائیں گے جہاں پہلے کبھی نہیں پہنچا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پہلی صدارت میں امریکی فوج کو ایسے انداز میں دوبارہ تعمیر کیا جیسے پہلے کبھی نہیں ہوا، فوج کو اس طرح دوبارہ بنایا کہ دنیا کی کوئی بھی فوج اس سے مضبوط نہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ فوج کا کام کسی بھی دشمن پر حاوی ہونا اور امریکا کے خلاف کسی بھی خطرے کو کہیں بھی، کبھی بھی ختم کرنا ہے، یہ کام فوج کو دوبارہ عزت دلانے کا بھی ہے اور آپ آج دنیا کی سب سے زیادہ عزت یافتہ فوج کے افسران ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا چار ملکی دورہ، ترک، ایرانی، آذربائیجانی اور تاجک قیادت سے اہم ملاقاتیں شیڈول

صدر ٹرمپ نے پچھلی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی فوجیوں کو ایسے ملکوں میں قوم سازی کی مہمات پر بھیجا جہاں ہماری کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ڈوم میزائل دفاعی نظام ویسٹ پوائنٹ کی حفاظت کرے گا اور یہ منصوبہ ان کی صدارت ختم ہونے سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔

Scroll to Top