سیاسی دباؤ کے باعث بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

سیاسی دباؤ کے باعث بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم محمد یونس نے سیاسی دباؤ اور فوجی قیادت سے اختلافات کے باعث استعفے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد یونس کی قیادت میں قائم عبوری حکومت کو سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں سخت دباؤ کا سامنا ہے۔

سیاسی جماعتوں کے عدم تعاون اور اصلاحات میں سست روی کے باعث عبوری حکومت پر تنقید بڑھ رہی ہے اور یہ صورتحال محمد یونس کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے فوجی سربراہ نے عبوری حکومت سے دسمبر 2025 تک عام انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کا کام ثقافتیں بدلنا نہیں، دشمن کو ختم کرنا ہے، امریکی صدر کا ویسٹ پوائنٹ میں خطاب

بنگلہ دیشی وزیراعظم محمد یونس کے مشیروں کا کہنا ہے کہ وہ استعفیٰ دینے کا ارادہ نہیں رکھتے اور ملک کو استحکام کی جانب لے جانے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

Scroll to Top