پارٹی چھوڑنے کے بدلے 23 ارب روپے کی پیشکش ہوئی، شاندانہ گلزار کا انکشاف

پارٹی چھوڑنے کے بدلے 23 ارب روپے کی پیشکش ہوئی، شاندانہ گلزار کا انکشاف

تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں گزشتہ چند مہینوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے بدلے 23 ارب روپے کی پیشکش کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں شاندانہ گلزار نے انکشاف کیا کہ تین مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انہیں تحریک انصاف چھوڑنے کی ترغیب دی گئی اور الگ الگ مرحلوں پر انہیں 3 ارب، 9 ارب اور23 ارب روپے تک کی پیشکش ہوئی۔

جب پروگرام کی میزبان نے ان کے بیان کو سنجیدہ الزام قرار دیا تو شاندانہ گلزار نے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو ثبوت بھی فراہم کر سکتی ہوں۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ آپ کو اسلام آباد میں موجود ان افراد کے نام بھی دے سکتی ہوں جنہوں نے مجھے اپروچ کیا، کہاں ملاقات ہوئی، کتنی رقم کی آفر کی گئی پھر آپ اسے اپنے پروگرام میں دکھا سکتے ہیں۔

اینکر نے پوچھا کہ کیا یہ پیشکش پیپلز پارٹی، ن لیگ یا جے یو آئی کی طرف سے کی گئی؟ جس پر شاندانہ نے کہا کہ آپ کو سب کچھ بتاؤں گی وہ لوگ جو اسمبلی میں جھوٹ بول کر ایم این اے یا ایم پی اے بنے وہ سچ کیسے بول سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی دباؤ کے باعث بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیسری پارٹی تو ختم ہو چکی ہے لیکن اب بھی سمجھتی ہے کہ وہ باقی ہے۔

جب اینکر نے ایم کیو ایم کا نام لیا تو شاندانہ نے براہِ راست تصدیق نہیں کی لیکن کہا کہ اس پر آپ سے ذاتی طور پر بات کروں گی پھر آپ اسے ٹی وی پر ایکسکلوزیو کے طور پر چلا دیجیے گا۔

Scroll to Top