لندن کے علاقے برینٹ میں آتشزدگی، پاکستانی نژاد ماں اور تین بچے جاں بحق

لندن کے علاقے برینٹ میں آتشزدگی، پاکستانی نژاد ماں اور تین بچے جاں بحق

لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران پاکستانی نژاد ماں اور اس کے تین بچے گھر میں لگنے والی آگ کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسٹون برج کے علاقے ٹیلٹ کلوز میں پیش آیا جہاں 43 سالہ خاتون، اس کی 15 سالہ بیٹی اور دو بیٹے جن کی عمریں آٹھ اور چار سال تھیں، آگ کی لپیٹ میں آ کر جان کی بازی ہار گئے، آگ نے دو تین منزلہ ٹیرس طرز کے گھروں کو مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک 41 سالہ شخص کو قتل کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان تقریباً20سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

متاثرہ خاندان کی 70 سالہ ایک خاتون اور ایک نوعمر لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت کے بارے میں تاحال تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

لندن فائر بریگیڈ کے مطابق ایک خاتون اور بچی کو گھر کی دوسری منزل سے نکالا گیا لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ مزید دو بچوں کی لاشیں آگ بجھانے کے دوران گھر کے اندر سے ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی چھوڑنے کے بدلے 23 ارب روپے کی پیشکش ہوئی، شاندانہ گلزار کا انکشاف

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک نہایت دلخراش واقعہ ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ لندن فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

Scroll to Top