آئی ایم ایف کا بجٹ پر کوئی دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ اور عوام کو ریلیف دیں گے، احسن اقبال

آئی ایم ایف کا بجٹ پر کوئی دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ اور عوام کو ریلیف دیں گے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کوئی دباؤ نہیں، حکومت دفاعی بجٹ میں اضافہ کرے گی اور عوام کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اب تک کے معاشی اقدامات سے مطمئن ہے اور حکومت بجٹ میں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جو قومی اتحاد اور یگانگت کو نقصان پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ خود مختاری سے بنے گا، موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے ، بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف پیکج ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے خصوصاً دیامر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے تاکہ بھارت ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ، مہنگائی میںکمی ،ٹیکس آمدن بڑھانے اور اصلاحات پر زور

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ بھارت کی خطے میں عسکری بالادستی کے خواب خاک میں مل چکے ہیں، پاکستان کو ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت پر برتری حاصل ہو چکی ہے اور دنیا کو اب یہ بھی معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان جدید طیارے مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Scroll to Top