بانی پی ٹی آئی کو جماعت بچانے کے لیے اپنی قربانی دینی پڑے گی، حفیظ اللہ نیازی

بانی پی ٹی آئی کو جماعت بچانے کے لیے اپنی قربانی دینی پڑے گی، حفیظ اللہ نیازی

سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو اپنی جماعت کو بچانے کے لیے قربانی دینی پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا ہے اور ان کا رویہ سیاستدانوں جیسا نہیں رہا۔

حفیظ اللہ نیازی نے نواز شریف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی قربانی دے کر پارٹی کو بچایا تھا لیکن تحریک انصاف کے بانی نے اب تک کوئی ٹھیک سیاسی فیصلہ نہیں کیا۔

حفیظ اللہ نیازی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کی یہ غلط فہمی ہے کہ اگر وہ جماعت چھوڑ جائیں گے تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا جو کہ حقیقت سے دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے مگر عوامی مفاد کا خیال رکھا جائے، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ

سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو انتہائی بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں بند گلی میں کھڑی ہیں اور ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر ایک قومی حکومت تشکیل دیں تاکہ ملک کو بحران سے نکالا جا سکے۔

Scroll to Top