نواک جوکووچ کی ٹائٹلز کی سنچری، جنیوا اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

نواک جوکووچ کی ٹائٹلز کی سنچری، جنیوا اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

لیجنڈری سرب ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے اپنے شاندار کیریئر کا ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔

ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے جنیوا اوپن کا فائنل جیت کر اپنا 100واں ٹائٹل اپنے نام کیا اور ٹینس کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی۔

فائنل میچ میں جوکووچ نے پولینڈ کے ہیوبرٹ کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی۔

یہ فتح نہ صرف ایک اور اعزاز ہے بلکہ جوکووچ کو ان چند عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں لے آئی ہے جنہوں نے 100 یا اس سے زائد ٹائٹلز جیتے ہیں۔

تاریخی جیت کےبعد جوکووچ کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے میں ہر اُس لمحے کا شکر گزار ہوں جو مجھے اس مقام تک لایا، میرے مداحوں کی محبت اور حمایت کے بغیر یہ ممکن نہ تھا اور یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریز، پی سی بی کا ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان

نواک جوکووچ سے پہلے صرف چند کھلاڑی جمی کونرز، راجر فیڈرر اور ایوان لینڈل ہی 100 یا اس سے زائد ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

Scroll to Top