مودی کا نقاب اتر چکا، بھارتی عوام کا اب اپنی قیادت پر اعتماد نہیں رہا ، ثمر ہارون بلور

مودی کا نقاب اتر چکا، بھارتی عوام کا اب اپنی قیادت پر اعتماد نہیں رہا ، ثمر ہارون بلور

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اصلیت اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور بھارتی عوام کا اپنی قیادت پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ مودی نے بیک ڈور چینلز کے ذریعے خفیہ ڈیل کی اور امریکا سے براہ راست مدد مانگی جو بھارتی قوم کے لیے شرم کا مقام ہے۔

پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ مودی کو اندرونی سطح پر شدید دباؤ اور عوامی غصے کا سامنا ہے۔

راہل گاندھی مسلسل ان سے پاکستان ایئر فورس کے حالیہ اقدامات پر سوالات کر رہے ہیں خاص طور پر اس حوالے سے کہ بھارت کے کتنے جنگی طیارے تباہ ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کارروائیوں کے باعث نہ صرف بھارت کو خفت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس سے فرانس کی معیشت کو بھی زبردست دھچکا لگا ہے، جو بھارت کو جنگی طیارے فروخت کر رہا تھا۔

 ثمر ہارون بلور نے کہا کہ بھارتی شکست کے بعد فرانس اب نہ صرف ناراض ہے بلکہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی صلاحیتوں سے خوف زدہ بھی ہے۔

سیاسی تناظر میں بات کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی طور پر موروثی سیاست کے کئی طعنے سنے لیکن پی ٹی آئی جیسی تنگ نظر جماعت کسی بھی قربانی یا خدمت کو تسلیم نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو جماعت بچانے کے لیے اپنی قربانی دینی پڑے گی، حفیظ اللہ نیازی

ثمر ہارون بلورنے مزید کہا کہ یہ لوگ باچا خان کی خدمات کو نہیں مانتے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو تسلیم نہیں کرتے اور اے این پی کے سیکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں کی قربانیوں کو بھی نہیں مانتے ایسے میں ان کے ساتھ بات چیت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔

Scroll to Top