پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کٹھ پتلی حکومت قائم ہے جس کا واحد مقصد کرپشن کرنا اور اپنی جیبیں بھرنا ہے۔
ارباب حضر حیات کاکہنا ہےکہ موجودہ صوبائی حکومت کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ یہی چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر نے کہا کہ جس دن عمران خان جیل سے رہا ہوئے اس دن علی امین گنڈا پور گھر جائے گا۔
ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ ہم صوبے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حکومت کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔
ارباب حضر حیات نے الزام لگایا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاسوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کرنے کی بجائے وزرا ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے نظر آتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات کامزید کہنا تھا کہ صوبے میں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو صوبہ مالی بحران کا شکار ہو کر دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔