دفاع وطن کیلئے ہر لمحہ تیار، پاک بحریہ کی خصوصی ویڈیو جاری

دفاع وطن کیلئے ہر لمحہ تیار، پاک بحریہ کی خصوصی ویڈیو جاری

پاک بحریہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی، پاک بحریہ نے خصوصی  ویڈیو بھی جاری کر دی۔

پاک بحریہ کی جانب سے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں سربراہ پاک بحریہ نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان نیوی آئندہ بھی دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

خصوصی ویڈیو میں سربراہ پاک بحریہ نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بحری سرحدوں پر دشمن کی ہر ممکن یلغار کو بروقت اور مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت ناکام بنانے کی تفصیلات بیان کیں۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا ہے کہ یہ بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نیوی نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو سمندر میں ہی دفن کر دیا بلکہ بحری دفاع میں اپنی برتری اور چوکسی کو بھی دنیا کے سامنے ثابت کیا۔

آج لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کے دوران پاک بحریہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار حملہ نہیں، پاکستان کے ہر بچے کے مستقبل پر حملہ تھا، معصوم خون کا بدلہ لیا جائے گا، سیکیورٹی ذرائع

تقریب میں جاری کی گئی خصوصی ویڈیو بھی دکھائی جائے گی جو وطن کے دفاع میں پاک بحریہ کے عزم اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

Scroll to Top