پیپلز پارٹی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دیدی

پیپلز پارٹی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دیدی

پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پیپلز پارٹی محمد علی شاہ باچا نے تھانہ شرقی میں درخواست جمع کیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور امن پسند پارٹی ہے۔ 26 مئی کو صوبے میں کرپشن کے خلاف پی پی پی کی جانب سے پر امن احتجاج ہوا۔ پر امن احتجاج پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے بھی شیلنگ کی۔

سوشل میڈیا پر شیلنگ کی ویڈیوز وائرل ہے۔ زائد المعیاد آنسو گیس استعمال کیا گیا۔ وزیر اعلی کے ایماء پر یہ سب کچھ ہوا۔ وزیر اعلی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Scroll to Top