خیبرپختونخوا کابینہ کا 33واں اجلاس کل بروز جمعہ 2 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد کیا جائےگا جس کے لئے25 نکاتی ایجنڈہ جاری کیا گیا ، ایجنڈے میں لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے لئے گرانٹ کی منظوری اضافی ائٹم کے طور پر رکھا گیا ہے ۔
ایجنڈے کے تحت کابینہ اجلاس میں جانی خیل میں پولیس سٹیشن کا قیام، انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کے لئے نامزدگیاں، خیبرپختونخوا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اپائنٹمنٹ میں ترامیم کو ایجنڈے کا حصہ بنایا گیاہے۔
خیبرپختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن کے ارکان کی برطرفی بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ ٹورازم ایکٹ میں ترامیم،خیبرپختونخوا اکامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چوتھے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا قیام،خیبرپختونخوا ٹیچنگ اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے لئے بی او ڈی کا قیام کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کو معاشی سہارا،عالمی بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان
اس طرح صوبائی محتسب کی سالانہ رپورٹ، انٹی ٹیررازم کورٹ کے لئے دو گاڑیوں کی خریداری، اودی گرام پل کے قریب روڈ کی تعمیر، خیبرپختونخوا پریس ، نیوز پیپر، نیوزایجنسیز، اینڈ بک رجسٹریشن ایکٹ 2013 میں ترامیم بھی 25 نکاتی ایجنڈے میں شامل کیاگیا ہے ، اضافی ایجنڈہ آیٹم میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے 50 ملین روپے کی منظوری بھی شامل کی گئی ہے۔