خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، شیڈول جاری

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، شیڈول جاری

خیبرپختونخوا ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم جون سے 15 اگست 2025 تک بند رہیں گے جبکہ سرد علاقوں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2025 تک ہوں گی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات تمام سرکاری اور نجی جامعات و کالجز پر لاگو ہوں گی۔

بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور تعطیلات کے دوران بھی منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین ایتھلیٹس چیمپئن شپ،پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اعلامیے کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کو بروقت مطلع کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی اور امتحانی تیاری کو متاثر نہ ہونے دیں۔

Scroll to Top