بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے دفاعی معاہدوں میں کرپشن اور بدانتظامی کے حوالے سے چشم کشا انکشافات کرتے ہوئے بھارت کے دفاعی نظام کی قلعی کھول دی۔
بھارتی ایئر چیف نے کہا ہے کہ دفاعی پروجیکٹس کی ٹائم لائنز کا جنازہ نکل چکا ہے کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا ہے بعض سسٹمز تو کبھی آئیں گے ہی نہیں اس کے باوجود ہم معاہدے کرتے چلے جاتے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو وعدے پورے ہونے ہی نہیں وہ کیے کیوں جاتے ہیں؟
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اعتراف کیا کہ بھارت میں دفاعی معاہدے تو کیے جاتے ہیں لیکن اکثر صورتوں میں مطلوبہ ہتھیار مہیا نہیں کیے جاتے۔
آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی ایئرچیف کا کہنا تھا کہ اس آپریشن نے بھارتی فوج کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا ہے، یہ آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگ کی نوعیت اور حکمت عملی میں بنیادی تبدیلی آ چکی ہے جس کے لیے بھارت کو اب تک تیار نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کا معاشی ماڈل بری طرح ناکام، بھارت کی اکثریت غربت اور بے روزگاری کا شکار
بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیانات نے بھارتی عسکری و دفاعی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔