پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر سے اوپر جانے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

 پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزرات خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیش بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان حکومت کا پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے کا اعلان

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Scroll to Top