امریکا میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے وائٹ ہاؤس کے باہر ایک پُرامن ریلی نکالی گئی جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش اور پاکستان و بھارت کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں۔
ریلی میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا، مقررین نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں کے اعتراف میں انہیں نوبل انعام سے نوازا جانا چاہیے۔
ریلی میں شریک افراد نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے حق میں اور عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے کے نعرے درج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو سفارتی مشن پر نیویارک پہنچ گئے، پاکستانی وفد اہم عالمی ملاقاتیں کرے گا
ریلی کے مقررین نے فیلڈ مارشل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کشمیر پر دوٹوک اور واضح مؤقف پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت کا مضبوط مؤقف کشمیری عوام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔