امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چین ایشیا میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کے لیے فوجی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے سنگاپور میں سکیورٹی کانفرنس کے دوران خبردار کیا ہے کہ چین انڈو پیسفک خطے میں طاقت کے توازن کو بدلنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کی تیاری کر رہا ہے، خاص طور پر تائیوان پر حملے کی صلاحیتیں بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں موجود رہے گا اور چین کی جارحیت کے خلاف خود کو دوبارہ منظم کر رہا ہے، جبکہ ایشیائی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاع کو مضبوط بنائیں۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بیجنگ پر سائبر حملے ہمسایہ ممالک کو دھمکانے اور جنوبی بحیرۂ چین میں غیرقانونی فوجی تعمیرات جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 15 کروڑ روپے دے کر وزیر بنتے ہیں، شاہد خاقان عباسی کا انکشاف
چینی سفارت خانے نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ چین کو بدنام کر رہے ہیں، اور امریکا خطے میں کشیدگی بڑھا کر جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔