ایل پی جی کی قیمت میں کمی،یکم جون سے 4 روپے 63 پیسے سستی

ایل پی جی کی قیمت میں کمی،یکم جون سے 4 روپے 63 پیسے سستی

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جون سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے ہو چکا ہے۔ اوگرا نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے بعد ایل پی جی فی کلو 240 روپے 53 پیسے میں دستیاب ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 838 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جو حالیہ مہنگائی کے تناظر میں ایک خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top