پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 5 جون 2025 کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی کے 40 اراکین کی جانب سے دی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس بدھ کے روز دوپہر 2 بجے صوبائی اسمبلی ہال پشاور میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: تحصیل نواگئی میں چار دن سے بجلی غائب، پانی کی شدید قلت
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت کئی اہم سیاسی معاملات زیر بحث ہیں، جن میں صوبے میں گورننس کے مسائل، مالیاتی امور، اور ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد شامل ہیں۔