قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاجس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں نئے مالی سال 2025-2024 کے بجٹ اہداف اور قومی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں میکرو اکنامک اہداف، معاشی شرحِ نمو اور ترقیاتی اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ قومی ترقیاتی پلان کے تحت وفاقی اور صوبائی سطح پر ترقیاتی ترجیحات پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ نے یکم جون سے کن اسمارٹ فونز پر سروس بند کر دی؟ تفصیل جانیں

اجلاس میں وفاق اور چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی، جہاں صوبائی حکومتوں کے نمائندے اپنے ترقیاتی منصوبے اور ترجیحات پیش کریں گے۔

Scroll to Top