خیبرپختونخوا میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیاح قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکیں۔

محکمہ سیاحت کے مطابق صوبے کے شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سورلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن وادی سوات، ملکہ مہابن بونیر، شہید سر بونیر، الائی میدان بٹگرام، یخ تنگئی شانگلہ اور سمانہ اورکزئی جیسے معروف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز پہلے سے بنائے گئے تھے جو اب سیاحوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ سے پشاور، عید اسپیشل ٹرین روانہ ، جانئے کتنے مسافر سوار ہیں؟اہم خبر آگئی

صوبائی حکومت کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور سیاحوں کو محفوظ و آرام دہ قیام فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خوبصورت قدرتی مناظر کے درمیان وقت گزار سکیں۔

Scroll to Top