مودی کی سیاست دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے، ثمر ہارون بلور

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے وزارتِ عظمیٰ کی کرسی بچانے کی کوشش میں سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب مودی یہاں تک کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کی بھی تردید کر رہے ہیں، تو کیا ڈونلڈ ٹرمپ بھی جھوٹ بول رہے ہیں؟

ثمر ہارون بلور نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بھارت کو ایک اور بڑی سفارتی ناکامی اس وقت ہوئی جب پاکستان کے ہمسایہ ممالک، خاص طور پر افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔

ان کے مطابق پاکستان نے ہر عالمی فورم پر بھارت کے جھوٹ کا مؤثر اور ثبوتوں کے ساتھ جواب دیا ہے اور اب دنیا خود بھارتی جھوٹوں کو بے نقاب کر رہی ہے۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی! اب چائے کا اسٹال ہی دوبارہ لگا لیں، سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے اشارہ کیا، نریندرمودی سرینڈرہوگئے، راہول گاندھی

ثمر ہارون بلور نے مزید کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واضح طور پر بھارت کو کینیڈا میں ریاستی دہشتگردی کا ذمے دار قرار دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت کو جی سیون سمٹ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برسوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کا شکار رہا ہے، اور اب مغربی دنیا بھی اس حقیقت کو تسلیم کر رہی ہے۔

Scroll to Top