موٹروے پر نئی پالیسی،موٹرویز پر نان ایم ٹیک اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

موٹروے پر نئی پالیسی،موٹرویز پر نان ایم ٹیک اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ایم ٹیگ کے استعمال کو فروغ دینا اور ٹول پلازوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ٹول ریٹس کا اطلاق 15 جون 2025 سے ہوگا، جس کا باضابطہ اعلامیہ اسلام آباد سے جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نان ایم ٹیگ یا کم بیلنس والی کاروں کے نئے ٹول چارجز درج ذیل ہوں گے:
اسلام آباد سے لاہور موٹروے: 1800 روپے
لاہور سے عبدالحکیم: 1200 روپے
پنڈی بھٹیاں سے ملتان: 1600 روپے
ملتان سے سکھر: 1800 روپے
ڈی آئی خان سے ہکلہ: 1000 روپے
حسن ابدال سے مانسہرہ ایکسپریس وے: 450 روپے
اسی طرح کمرشل گاڑیوں کے لیے بھی ٹول چارجز میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے:
لاہور سے اسلام آباد 2 اور 3 ایکسل ٹرک: 7900 روپے
نان ایم ٹیگ آر ٹی ریگولیٹڈ ٹرک: 10200 روپے

این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو اضافی چارجز سے بچانے کے لیے بروقت اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کرنا اور مطلوبہ بیلنس کو یقینی بنانا ہوگا۔ نیا نظام ایم ٹیگ کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے مرتب کیا گیا ہے تاکہ موٹرویز پر سفر آسان، تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

Scroll to Top