مالاکنڈ میں 1ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، نوٹیفکیشن جاری

مالاکنڈ میں 1ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، نوٹیفکیشن جاری

مالاکنڈ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، اسلحہ نمائش، ون ویلنگ اور کالے شیشوں پر پابند ی عائد ۔

ضلعی انتظامیہ مالاکنڈ نے شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت شہریوں پر مختلف سرگرمیوں کی ممانعت عائد کی گئی ہے، جن میں درج ذیل امور شامل ہیں:

اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی
موٹر سائیکل کی ون ویلنگ ممنوع قرار
پٹاخوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی
گاڑیوں میں کالے شیشے لگانے پر پابندی
غیر قانونی مویشی منڈیوں کا قیام ممنوع
غیر رجسٹرڈ تنظیموں کی جانب سے کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوامی تحفظ اور علاقے میں پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں تاکہ مالاکنڈ میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top