شندور پولو فیسٹیول کی کامیاب انعقاد کے لیے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل بلال جاوید کی سربراہی میں چترال اور جی بی انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس شندور پولو گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں جی ایم ٹورزم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا ،ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال،ڈپٹی کمشنر ضلع غذر، ڈی پی او ضلع غذر،لیفٹننٹ کرنل ایف سی این اے،سیکٹر کمانڈ آفیسر جی بی اسکاؤٹس، وینگ کمانڈر 144 وینگ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج ،ڈی پی او اپر چترال اور صدور پولو ایسوسیشن چترال و جی بی نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں گدھوں کی تعدادمیں اضافہ، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شندور فیسٹیول کی کامیاب انعقاد کے لیے دونوں جانب کے انتظامیہ میں باہمی کوارڈینیشن قائم رکھا جائے گا تاکہ سیاحوں اور شائقین کو بہتر سہولیات میسر ہوسکے،حسب روایت 20 سے 22 جون تک منعقد ہونے والے اس جشن میں گلگت بلتستان اور چترال کی پولو ٹیمیں مد مقابل ہونگے۔