سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کے الزام میں علیمہ خان اوراینکر آفتاب اقبال سمیت 4 افراد طلب

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت 4 افراد کو طلب کرلیا۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں علیمہ خان، صنم جاوید، فلک جاوید اور اینکر پرسن آفتاب اقبال کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس کے مطابق چاروں افراد کو 5 جون 2025 کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شندور فیسٹیول 2025 انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے اجلاس کا انعقاد

نوٹس کے مطابق ان افراد کے خلاف 27 مئی 2025 کو انکوائری شروع کی گئی تھی اور الزام ہے کہ انہوں نے پاک،بھارت جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔

Scroll to Top