اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اور ایم پی اے سجاد اللہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور رکن صوبائی اسمبلی سجاد اللہ خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

جے یو آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس ضمن میں مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Scroll to Top