باجوڑ: خار میں بم دھماکہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکے والد جاں بحق

باجوڑ کے مرکزی شہر خار میں زور دار بم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر گوہر کے گھر کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ڈاکٹر گوہر کے والد جاں بحق ہوگئے ہیں، جب کہ خوش قسمتی سے ڈاکٹر گوہر خود اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

ایس ایچ او تھانہ خار رشید خان نےواقعے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کا نیا جارحانہ نظریہ خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے،بلاول بھٹو

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھر کا گیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top