ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

پاکستان نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا ، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا، اور پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت یہ سمجھ رہا تھا کہ پاکستانی قوم تقسیم کا شکار ہے، لیکن جب دشمن نے حملہ کیا تو پاکستانی عوام اور مسلح افواج نے اتحاد کے ساتھ بھرپور جواب دیا۔ فیصل کریم کنڈی کے مطابق چین، ترکی، آذربائیجان سمیت دوست ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ انہوں نے جنگ کے دوران اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کا فخر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور جب پہلگام واقعہ پیش آیا تو پاکستان نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، تاکہ سچ سامنے آ سکے۔

Scroll to Top