پشاور: عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پیسکو نے عوام کو بڑی خوشخبری دے دی۔ پیسکو حکام نے عید کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ شہری بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔
ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو چیف نے ہدایت جاری کی ہے کہ عید کے موقع پر تمام شہری اور مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے مکمل ریلیف دیا جائے۔ عیدالاضحیٰ کے دن صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک پیسکو ریجن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ عید سے ایک روز قبل، شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک بھی دو گھنٹے کا اضافی ریلیف دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پیسکو ہیڈ آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سینئر افسران تعینات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عدلیہ آزاد نہیں رہی، اب تحریک سڑکوں پر چلے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پیسکو کی تمام آپریشن ٹیمیں عید کے روز بھی اپنی ڈیوٹی انجام دیں گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خرابی کی فوری اصلاح کی جا سکے۔ ترجمان نے صارفین سے کہا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔