ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا قومی فریضہ ہے،علی امین گنڈا پور کا یوم پاکستان پر پیغام

وزیرعلی علی امین گنڈاپور عیدالاضحی منانے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور عید الاضحی کی تعطیلات کے لیے اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق، وہ عید الاضحی کی نماز اور قربانی الامین ہاؤس میں ادا کریں گے۔

اس موقع پر ڈیرہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

عید کے دوران وزیر اعلیٰ عوام سے ملاقات کریں گے اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوں گے، اس کے علاوہ، وہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں مختلف پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Scroll to Top